جمعہ 7 نومبر 2025 - 11:05
احکام شرعی | کیا نمازِ مستحب میں دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا واجب ہے؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نمازِ مستحب میں دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کے وجوب سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی I عبادات کی صحت اور نماز کے صحیح طریقے سے انجام دینے کی اہمیت کے پیشِ نظر، حتیٰ کہ نوافل اور مستحب نمازوں میں بھی بعض جزئی احکام سے واقف ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ نماز کے بعض اجزاء کو جان بوجھ کر چھوڑ دینا، اگرچہ وہ بظاہر معمولی ہوں، نماز کی صحت پر اثر ڈال سکتا ہے۔

اسی موضوع پر ایک استفتاء کے جواب میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے رہنمائی فرمائی ہے، جو اہلِ دل و شائقین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔

سوال: کیا نمازِ مستحب میں دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا واجب ہے؟ اگر کوئی جان بوجھ کر نہ بیٹھے اور صرف پیشانی کو تھوڑا سا سجدے کی جگہ سے اٹھا کر دوبارہ سجدہ کرے، تو کیا اس کی نماز صحیح ہوگی؟

جواب: دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا، حتیٰ کہ نمازِ مستحب میں بھی ضروری ہے، اور اگر اسے جان بوجھ کر ترک کیا جائے تو نمازِ مستحب باطل ہو جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha